ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گاہک اپنے حقوق کے سلسلے میں ہمیشہ چوکنا رہیں۔’کنزیومر ڈے کے موقع پر ڈاکٹر بی ایچ نائک کا خطاب

گاہک اپنے حقوق کے سلسلے میں ہمیشہ چوکنا رہیں۔’کنزیومر ڈے کے موقع پر ڈاکٹر بی ایچ نائک کا خطاب

Sat, 29 Dec 2018 21:41:53    S.O. News Service

کاروار 29؍دسمبر (ایس او نیوز)ضلع انتظامیہ، محکمہ غذا و سول سپلائی، کنزیومر افیئرس ڈپارٹمنٹ ، ڈپارٹمنٹ آف لیگل میٹرولوجی (محکمہ ناپ تول)اور ضلع کنزیومر فورم کے اشتراک سے شہر کے دیویکر کامرس کالج میں’نیشنل کنزیومر ڈے‘ منایا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپال ڈاکٹر بی ایچ نائک نے کہا کہ خریداری کی عجلت میں صرف ان پڑھ ہی نہیں بلکہ پڑھے لکھے افراد بھی کبھی کبھار دھوکہ کھا جاتے ہیں۔ جب بھی بازارسے کوئی چیز خریدیں تو اس کی تیاری اور استعمال کا عرصہ ختم ہونے کی تاریخ ضرور دیکھیں۔ خریداری کے وقت بل لینا اور اسے محفوظ رکھنا اپنی عادت بنالیں۔ ورنہ بعد میں پچھتانے کی نوبت آجاتی ہے۔اس لئے صرف گاہکوں کا دن منانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ گاہکوں کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ چوکنا رہیں۔اس کے لئے گاہکوں میں بیداری لانا ضروری ہے۔تعلیم او ربیداری کے ذریعے دھوکہ اور فریب سے بچا جا سکتا ہے۔

دیویکر کالج کے پروفیسر ڈاکٹر کیشو بھٹ اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ روزمرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری میں ہونے والی دھوکہ دہی اور فریب کوروکنے کے لئے عوام میں گاہکوں کے حقوق کے بارے میں بیداری لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ گاہک کتناہی چوکنا کیوں نہ ہو، کبھی کبھار اس کا دھوکہ کھا جاناعام بات ہے۔ایسے موقع پر کنزیومر فورم کے پاس تحریری شکل میں اپنی شکایت درج کرنا چاہیے۔معاوضے کی مقدار کے حساب سے ضلع، ریاستی یا قومی سطح پر شکایت درج کی جاسکتی ہے۔گاہکوں کو چاہیے کہ اس سہولت سے پورا فائدہ اٹھائیں۔

فوڈ اینڈ سول سپلائی ڈپارٹمنٹ کے جئے رام نے افتتاحی خطاب کیا۔محکمہ ناپ تول کے اسسٹنٹ کنٹرولر کے جی کلکرنی اور دیگر افراد موجود تھے۔


Share: